انڈے 159 روپے درجن، سبزیوں کی قیمتیں بھی بے لگام، کاغذ 8 روپے فی کلو مہنگا

انڈے 159 روپے درجن، سبزیوں کی قیمتیں بھی بے لگام، کاغذ 8 روپے فی کلو مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپورروڈ (حسن علی،فاران یامین،شہزادخان ) فارمی انڈوں کی قیمت میں روز بہ روز اضافہ، سردی کے آغاز سے قبل ہی فارمی انڈے 159 روپے فی درجن تک جا پہنچے۔تاہم مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو  مہنگا ہوگیا۔ انڈے 3 روپے فی  درجن مزید مہنگے ہوگئے۔ سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی قیمت 159 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

رواں ماہ فارمی انڈے17 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ۔زندہ مرغی 7 روپے  اضافے کے بعد 161 روپے جبکہ برائلرگوشت 13 روپے کمی کے بعد 233 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔ دوسری طرف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال ڈالر کی قیمت کم تھی جبکہ اب قیمت بڑھ چکی ہے اور پولٹری پیداوار میں کئی اشیا امپورٹ کی جاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت مؤثر اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔علاوہ ازیں سرکاری نرخ پرسبزیوں کی فروخت خواب بن کر رہ گئی۔آلو سرکاری ریٹ لسٹ میں71 جبکہ اوپن مارکیٹ میں80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ پیاز 65 کی بجائے 85،ٹماٹر 115 کی بجائے 120 سے140 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔ لہسن سرکاری ریٹ 220  جبکہ اوپن مارکیٹ میں 250 سے 280 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔

ادرک 505 روپے فی کلوکی بجائے اوپن مارکیٹ میں 600 سے 650 روپے،کھیرا 80 روپے کی بجائے90 سے110 روپے اورکریلے کا سرکاری ریٹ 85 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلومیں فروخت ہوتے رہے۔ شملہ مرچ 120 کی بجائے200،اروی 90 کی بجائے100، مٹر200 کی بجائے240 اوردیسی ٹینڈے سرکاری ریٹ لسٹ میں 95 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کاغذ کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلومزید اضافہ،اردو بازارمیں کاغذ اب 122 روپے فی کلوگرام میں ملے گا۔تاجروں اورطلبہ کے والدین نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کردی۔ طلبا وطالبات کواب کاغذ 114 روپے نہیں بلکہ 122 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گا۔طلبہ نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

انجمن تاجران آل پاکستان اورصدر اردو بازار خالد پرویز نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا۔خالد پرویز نے کہاہے کہ پیپر ملز مالکان کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کوتاجر برادری مسترد کرتی ہے۔پنجاب حکومت پیپرملزمالکان کو کاغذ کی قیمتیں بڑھانے سے روکے ۔تاجروں نے کہاہے کہ پیپر ملزمالکان تسلسل سے قیمتیں بڑھا رہے۔گزشتہ 3ماہ میں کاغذ 22 روپے فی کلوگرام تک مہنگا ہوا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer