پنجاب پولیس کی سنی گئی،محکمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 پنجاب پولیس کی سنی گئی،محکمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں،عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، پنجاب حکومت نےمحکمہ پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کیں، وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب ہوئی،عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں۔عثمان بزدار نے فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کو آئی جی انعام غنی نے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا کہناتھا کہ پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے،  500 نئی گاڑیاں تھانوں کودی جائیں گی، 47 گاڑیاں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی، 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی،پولیس کو سیاست سے پاک کر کےوسائل فراہم کئے ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ گاڑیاں فراہم کر نے سےکارکردگی میں بہتری آئے گی، ہائی وے پٹرولنگ پولیس گشت کا سسٹم بہتر کریں گے،دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی،پولیس کو بہترین وسائل دے رہے ہیں،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر، شفقت موجود کی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر فوادچودھری، ملک عامرڈوگر، شہزاد اکبر ،صوبائی وزراء محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال بھی اس تقریب میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں محکمہ خزانہ نے پولیس کے لئے چھ سو نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی تھی،محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے سمری منظور کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی تھی جسے محکمہ خزانہ نے بھی منظور کرلیا تھا۔ نئی خریدی جا نےوالی گاڑیاں تھانوں، سی ٹی ڈی اور دیگر شعبوں کو  دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer