ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ٹیسٹ کرکٹ کوبندکردیناچاہیے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان قریشی ) سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مستقبل کی کرکٹ میں ٹیسٹ میچزدکھائی نہیں دیتے،بائیس کھلاڑیوں کےسکواڈسمیت گراونڈسٹاف اورعملہ ہی میچ دیکھتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیاکےمابین پہلےٹیسٹ میچ کےچوتھےروزپرتبصرہ کرتےہوئےسابق ٹیسٹ کرکٹراور1992کےعالمی کپ کےٹیم ممبرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کوبندکردیناچاہیے،نہ کوئی ٹیسٹ کرکٹ دیکھناچاہتاہے اورنہ کوئی براڈکاسٹرٹیسٹ کرکٹ دکھانےمیں دلچسپی لےرہاہے،عاقب جاویدکا مزید کہناتھاکہ پاکستان سمیت جن ممالک کےاپنےہوم گراؤنڈویران ہوں انہیں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیئے۔

علاوہ ازیں پاکستان اورآسٹریلیاکےمابین کھیلے جانے والے  پہلےٹیسٹ میچ کےچوتھےروزپرتبصرہ کرتےہوئےعاقب جاویدنےبالنگ کمبینیشن کوان ایکشن رہنےکامشورہ  بھی دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer