سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے (شوال) ضلع شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔