سٹی 42 : پاکستان کی بہادر فورسز نے خیبر پختونخواہ میں دو کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج جہنم واصل کردیے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرا آپریشن درہ آدم خیل میں کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 12 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
آپریشنز عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت کیے گئے، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ۔
سورس آئی ایس پی آر