حاشر وڑائچ :سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےانہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس پر سماعت کی اور سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سردار تنویر الیاس کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی لیکن عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔