ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرانے والا نوجوان کرکٹر، ویڈیو دیکھیں

دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کرانے والا نوجوان کرکٹر، ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ میں اکثر حیرت انگیز صلاحیتیں غیر متوقع انداز میں سامنے آتی ہیں، اور دبئی میں مقیم 13 سالہ مہیدھار دومراجو (Mahidhaar Dommaraju) اسی کی ایک مثال ہے۔ایک ایسا لڑکا جو دونوں ہاتھوں سے تیز گیند بازی کر سکتا ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنا نہایت نایاب صلاحیت ہے، اگرچہ سری لنکا کے کامیندو مینڈس (Kamindu Mendis) نے اسپن بولنگ میں دونوں ہاتھ استعمال کر کے شہرت حاصل کی تھی، مگر تیز گیند بازی میں ایسا کرنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن دبئی کے یہ کم عمر کرکٹر  نےاس ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ 

مہیدھار کے والد رام پرساد دومراجو، جو خود چنئی میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں کا کہنا تھا کہ’’ وہ 6یا 7 سات سال کا تھا تب دیکھا کہ وہ دونوں ہاتھوں سے تیز گیند کروا سکتا ہے، وہ اُس وقت ٹینس کھیلتا تھا، مگر آئی پی ایل دیکھنے کے بعد بھوونیشور کمار، لاکی فرگوسن اور محمد شامی کی طرح بولنگ کی نقل کرنے لگا۔ پھر ایک دن مچل جانسن اور مچل اسٹارک کو دیکھ کر اچانک بائیں ہاتھ سے فاسٹ بال کر دی، وہ بھی بہترین ایکشن کے ساتھ۔ میں حیران رہ گیا۔‘‘

رام پرساد کا مزید کہنا تھا کہ’ ابتدا میں انہوں نے اسے محض اتفاق سمجھا، مگر جب بیٹا مسلسل دونوں ہاتھوں سے رفتار اور درستگی کے ساتھ گیند پھینکنے لگا تو انہوں نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کیا‘۔

اس وقت 13 سالہ مہیدھار دبئی کی دو معروف اکیڈمیوں، ڈیسرٹ کبز (Desert Cubs) اور لیجنڈز اکیڈمی (Legends Academy) کی نمائندگی کر رہا ہے۔
 یوکے، سری لنکا، پاکستان اور بھارت کے کوچز بھی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے ایسا بولر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔