قیصرکھوکھر:سول سیکرٹریٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے محکمہ آرکائیو کی عمارت کے پاس چارجرز لگا دئیے گئے۔
الیکٹرک چارجر پر سرکاری الیکٹرک گاڑیاں چارج ہوں گی، الیکٹرک چارجرز لگانے کا فیصلہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے کیا گیا۔
سول سیکرٹریٹ میں نئی پارکنگ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، پارکنگ محکمہ داخلہ کی عمارت کے عقب میں بنائی جائے گی۔
پارکنگ سے سول سیکرٹریٹ کے پارکنگ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔