رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا دوسرا روز، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اجتماع کے دوسرے مرحلے میں کوہاٹ, ہنگو, کرم اورکزئی ایجنسی, تیراہ, درہ آدم خیل کے رہائشی شریک ہیں،مردان, ملا کنڈ, درگئی, صوابی, غازی تربیلا, گلگت, بشام, بٹگرام کے لوگ، مانسرہ, چلاس, ایبٹ آباد, کوہستان, ہری پور سے مندوبین، بہاولنگر, بہاولپور, رحیم یار خان, لودھراں, گوجرانوالہ, گجرات سے ، شیخو پورہ, حافظ آباد, سیالکوٹ, ناروال, منڈی بہاؤ الدین سے بھی شہری شریک ہیں۔

تبلیغی اجتماع میں سیکورٹی کے لیے پولیس کی نفری موجود ہے،پارکنگ کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے جبکہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک وارڈن بھی موجود ہیں۔

تبلیغی اجتماع  کے دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگی۔