نواز شریف کی جائیداد ضبطی کاحکم واپس

نواز شریف کی جائیداد ضبطی کاحکم واپس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت  نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے، عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز،گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer