ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی یونیورسٹی کو  اقبال کا یوم پیدائش منانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا

Allama Iqbal day
کیپشن: Shared poster online
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی  جس کا سابق نام بنارس تھا، میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو ایک پوسٹر پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصویر استعمال کرنے پر معافی مانگنی پڑ گئی۔

 اصل میں ہوا یوں کہ ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک روزہ آن لائن تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا، آن لائن تقریب کرنا تو درکنار ابھی  پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر ہی کیا گیا تھا کہ سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم (آر ایس ایس) کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور دیگر ہم خیال طلبہ تنظیموں نے اس پر ہنگامہ  برپاکر دیا اور کہا  کہ شعبہ اردو نے پوسٹر پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کی بجائے ’مصورِ پاکستان‘ علامہ اقبال کی تصویر استعمال کی ہے جو انہیں قطعی طور پربرداشت نہیں ہے۔

سخت گیر ہندو طلبہ تنظیموں کے سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد شعبہ اردو نے جہاں معافی مانگ کر پوسٹر پر علامہ اقبال کی جگہ پنڈت مدن موہن مالویہ کی تصویر استعمال کی، وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔