ویب ڈیسک: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کے خلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے ہیں اور اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے بھی پانچ اساتذہ شامل ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔