افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی آج پاکستان آئیں گے

Amir Khan Muttaqi
کیپشن: Amir Khan Muttaqi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں طالبان کا وفد (آج) بدھ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق طالبان حکومتی وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کررہا ہے، افغان وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان وزیر خارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد بدھ کو پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں اسلام آباد میں ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت ، افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہوگی۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دورے کے دوران افغانستان کے عبوری ویراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خاجرہ امیر خان متفی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وطن واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ اگلے چند روز میں طالبان کا ایک وفد اسلام آباد آئے گا جو پاکستانی وزارتوں کے مختلف ورکنگ گروپس کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دیگا، اس سے قبل افغان عبوری حکومت کے ڈپٹی نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی، تجارتی مفادات یکساں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer