(سٹی 42) پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا، گرین شرٹس نے 130رنزکاہدف2وکٹوں پرحاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے41اورخوشدل شاہ نے36رنزکی اننگزکھیلیں، عثمان قادرنے4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
شاہینوں کی اونچی اڑان، زمبابوے کو آخری ٹی ٹوئنٹی معرکےمیں بھی پچھاڑ کر سیریز کلین سویپ کردی۔ زمبابوےنےپہلےکھیلتےہوئےنووکٹوں کےنقصان پر 129 رنز بنائے، زمبابوین کپتان چیمبو چھبابا 31 اور ڈونلڈ ٹرپنو 28 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ عثمان قادر نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیااور چار کھلاڑیوں کو چلتا کیا، عماد وسیم نے دو، محمدحسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس نے 130رنزکاہدف2وکٹوں پرحاصل کرلیا، فخر زمان ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھلینے والے عبداللہ شفیق نے41اورخوشدل شاہ نے36رنزکی اننگزکھیلی۔
Pakistan win the third #PAKvZIM T20I by 8 wickets!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2020
Scorecard ➡ https://t.co/S9tNZBO4Nl
Highlights ➡ https://t.co/1SgTDgjm7o#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/7v0lKxTIJ3
عثمان قادر کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ اور پلیئرآف دی سیریز قرار دیا گیا۔
Man of the Match ✅
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2020
Man of the Series ✅
Well done Usman Qadir ????#PAKvZIM | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/jHjno02dpJ