خواجہ عمران نذیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

خواجہ عمران نذیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسداد دہشتگردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں خواجہ عمران نذیر کی جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کردیا۔

 
تفصیلات کے مطابق  انسد اد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، خواجہ عمران نذیر کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کے روبروپیش کیا گیا،عدالت نے پولیس کی خواجہ عمران نذیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے کہاکہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کودوبارہ پیش کیا جائے۔

 دوسری جانب رمضان شوگر ملز سکینڈل کیس میں گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کی عدم پیشی کے معاملے پر احتساب عدالت نے تمام افسروں کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیااورحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی ، حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پرایڈیشنل سیکرٹری ہوم عدنان اعوان شوکازکاتحریری جواب لے کر احتساب عدالت پیش ہو گئے، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم  عدنان اعوان نے کہاکہ عدالت کی جانب سے حکم موصول نہیں ہوا، حمزہ شہباز کو پیش کرنے کی ذمہ داری جوڈیشل پولیس کی ہے ،معاملے کاعلم ہوا تو فوری انکوائری شروع کردی گئی ۔

 
جج نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کیوں نہیں کیا،جیل حکام نے کہاکہ ہم نے حمزہ شہبازکو پولیس کے حوالے کیا تھا، ایس پی ہیڈکوارٹر زنے کہاکہ حمزہ نے بکتر بند میں بیٹھنے سے انکار کیااور واپس چلے گئے ، جج نے استفسار کیا کہ ایسا کتنی بار ہوا کہ ملزم نے آنے سے انکار کیا، ایس پی ہیڈکوارٹر زنے کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ایس پی ہیڈکوارٹر زنے کہاکہ حمزہ شہباز خود ذمہ دار ہیں، احتساب عدالت نے کہاکہ پولیس کے طرز عمل سے لگتا ہے ریاست ناکام ہو گئی ہے، ایس پی ہیڈکوارٹر زنے کہاکہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالت سے معذرت خواہ ہیں ، جج احتساب عدالت نے کہاکہ بظاہر چھوٹی سی بات لگتی ہے،اس کی گہرائی دیکھیں اسکے نتائج کیا ہونگے،عالمی سطح پر پیغام گیا ہے ایک ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer