(شاہد ندیم سپرا ) وزارت پاور ڈویژن نے جشن عید میلاد النبیﷺ پر آج شہر سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو پیپکو کے ایم ڈی کے ذریعے مراسلہ ارسال کردیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ9 نومبر کی شام سے لے کر 10 نومبرتک کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی تاکہ جشن عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔
مراسلے میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ صارفین کی انفرادی شکایات کو بھی بروقت دور کرکے سپلائی کو بحال رکھا جائے۔