مبشر نقوی : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ اوروں کی فائرنگ سے ایم پی اے ایوب گادھی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا گیا ، حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایوب گادھی کا ملازم ندیم دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ایوب گادھی کی حالت تشویش ناک ہے ۔
حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ندیم، خالق داد بلوچ،ضیغم اور حق نواز شامل ہیں۔