ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی غیرت کی فتح، معرکہ حق ہرسال منایا جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم نے 10 مئی کو یوم معرکہ حق سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ 

آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی غیرت کی فتح، معرکہ حق ہرسال منایا جائے گا: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی غیرت کی فتح بھی ہے، معرکہ حق ہرسال منایا جائے گا۔ 

 معرکہ حق میں تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد،پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزراء ،سروسز چیفس و دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

مختلف ملکوں کے سفیر،سول اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیا۔ اس موقع پر دفاع وطن میں شہید ہونے والے نڈر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت نے پہلگام کی آڑمیں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، پاکستان نے واقعے کی آزادنہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، ہمارے شاہین جھپٹے تودشمن کیلئےجانیں بچانا مشکل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی غیرت کی فتح بھی ہے، معرکہ حق ہرسال منایا جائے گا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم نے دشمن کو ہرقسم کی مہم جوئی کے انجام سے آگاہ کیاتھا، پاکستان کے سچ کے بیانیئے کی فتح ہوئی، فیلڈمارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے بہادری کے نئے باب رقم کئے، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابراور ان کے شاہینوں کے ذکرکے بغیر یہ بات نامکمل ہے، پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نےدشمن کی فضائی برتری کاپول کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور بحریہ کے ہرافسراورجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے مقدس فریضے کیلئے قوم اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔