سٹی 42 : 10مئی پاکستان کی یادگاری کامیابی اور بھارت کی عبرتناک شکست کا دن، ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔
معرکہ حق کی تاریخی فتح کوایک سال مکمل ہونےپرملک بھرمیں پروقار تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پرکوئٹہ، ژوب،گوادر،سبی اورچمن سمیت بلوچستان بھرمیں ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں عوام، تاجروں،طلبہ اورمختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادکی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
ریلیوں کےشرکا نے وطن سےوالہانہ محبت کااظہار کیا اور پاک فوج کےحق میں زبردست نعرے بلند کئے۔
ریلیوں میں شریک بلوچستان کےشہریوں کاکہنا تھا کہ پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کل بھی آپ کےساتھ کھڑے تھے اورآج بھی ہیں، افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیکردشمن کےغرورکوخاک میں ملایا۔
معرکہ حق کی یادگارفتح کاایک سال مکمل ہونےپرپنجاب کےعوام کی جانب سے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پنجاب کےعوام کی جانب سے بھارت کوسبق سکھانےپرمسلح افواج کی بھرپورستائش کی گئی۔
معرکہ حق کا یادگارسال مکمل ہونے پرپنجاب کےعوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے25کروڑعوام دشمن کیخلاف پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ معرکہ حق کاپہلا یادگارسال مکمل ہونےپرپوری قوم قومی جذبےکیساتھ جشن منارہی ہے۔