ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری پریشان

شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد  سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لیسکو سسٹم میں 150 میگاواٹ سرپلس بجلی ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ 2200 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کی جانب سے 2350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے باوجود شہر کے بعض علاقوں میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی بندش بھی کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے طویل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ بجلی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔