وقاص احمد: ستوکتلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اپنے ہی پستول کی گولی چلنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن کا 27 سالہ احسن اپنے پستول کو صاف کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی، جو اسے جا لگی۔
گولی لگنے سے احسن زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔