ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی، وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر  قائم

پاک بھارت کشیدگی، وزارت داخلہ میں کنٹرول سنٹر  قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزارت داخلہ میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کنٹرول سنٹر  قائم کردیے گئے ۔ 

ذرائع  کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے۔ وزارت داخلہ میں سیف سٹی کیمروں سمیت صوبائی حکومتوں کے لنکس بھی موجود ہیں ۔ تمام صوبائی حکومتیں،سول ڈیفنس، پولیس کے محکمے کنٹرول سنٹر سے منسلک کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے ادارے،پی ٹی اے اور فوری ریسکیو کے آپریشنز کیلیے کنٹرول سنٹر میں کام جاری ہے۔ 

کنٹرول سنٹر سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ علاقوں میں جیمرز اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی چیزیں دیکھی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر میں الیکٹرانک میڈیا کی خصوصی ٹرانسمیشن بھی مانیٹر کی جا رہی ہیں، کنٹرول سنٹر تھریڈ الرٹ اور بروقت کاروائی کیلیے وفاق اور صوبائی اداروں کے ساتھ منسلک ہے۔ کنٹرول سنٹر کے دو خصوصی رابطہ نمبرز اور وائرلیس سسٹم بھی موجود ہے ۔