سٹی 42 : بھارت کے ناپاک جنگی اعزائم کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لاہور کی فضا ’’پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔
مال روڈ کی تاجر برادری نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش پیش کیا ہے، کہنا ہے کہ ’پاک فوج نے دلیرانہ جواب دے کر بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا‘۔
تاجروں کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے ۔
بھارت کے ناپاک جنگی اعزائم کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لاہور کی عوام نے ہر محاز پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دشمن کے بزدلانہ وار کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے، ملک کی عظمت و سر بلندی کیلئے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔