مریم نواز نے روٹی مزید سستی کردی

مریم نواز نے روٹی مزید سستی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کیلئےریلیف، روٹی کی قیمت میں مزید 1 روپیہ کمی کردی جس  کے بعد روٹی کی قیمت 15 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور بڑا فیصلہ، روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے کی کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا، روٹی کی نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کے لیے متحرک ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری روٹی کی  قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔