میجر جنرلز احمد شریف چوہدری، عمر محمود بخاری، عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی، نئی ذمہ داریاں بھی مل گئیں

ISPR, Pakistan Army Promotions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقی و تعیناتیوں کے اہم مرحلہ میں، ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری  اور میجر جنرل عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔ لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) اور لفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی ISPR تعینات کیا گیا ہے۔
84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔۔تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جب کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری کو تو سب جانتے ہیں۔ جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے۔