رائیونڈ : دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل

رائیونڈ : دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں دیور نے اپنی بھابھی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق 22 سالہ ثناء کو اس کے دیور بلال نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔آمین پورہ کے رہائشی ملزم کو بھابھی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اس نے بھابھی کا قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد موقعہ سے فرار ہو گیا، پولیس کی جانب سے لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔