فوادچودھری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا  

Fawad chaudhary arrested,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کو گرفتار کرلیاگیا، پی ٹی آئی رہنما کو سپریم کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے ،گزشتہ روز انہیں ہائیکورٹ کی حدود سے گرفتارکیاگیا،آج سپریم کورٹ سے میری گرفتاری ہو رہی ہے،بدقسمتی سے وکلا کو تقسیم کیا جارہا ہے ،وکلا کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ ان کی طاقت ختم ہو گئی،کبھی درخواست گزار کی اس طرح گرفتاری نہیں ہوئی ،تاریخ میں پہلا موقع ہو گا کسی وکیل کو اس طرح گرفتار کیا جارہا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ تمام طبقات ہی چیلنج کا سامنا کررہے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوتا ، عمران خان پرتشدد کیا گیا،وکیل نے بتایا عمران خان کے سرپر چوٹ آئی۔ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کی لائٹیں بند کردی گئیں اور مجھے سرنڈر کرنے کا کہا گیا،سیاست میں معاملات تشدد سے نہیں حل ہوتے،عمران خان کی گرفتاری نے قوم کو تقسیم کردیا،اس وقت ملک میں آگ لگی ہے پانی ڈالنے کی ضرورت ہے ،آگ ٹھنڈی کرنے کے بجائے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فوادچودھری نے کہاکہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔