ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف شب 9 بج کر 20 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے

Shahbaz Sharif, Prime Minister Adress to Nation, Islamabad, Pakistan Crisis, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف  بدھ کی شب 9 بج کر 20 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کوحقائق سے آگاہ کریں گے اور اپنے اہم فیصلوں کے متعلق عوام کو  اعتماد میں لیں گے ۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے ،توڑ پھوڑ  کی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی شرپسندوں کی جانب سے جناح ہائوس لاہور میں حملہ کیا گیا اور تاریخی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا۔جس کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔