،پنجاب میں نیا آئینی بحران ،پرویزالہی کاگورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار

،پنجاب میں نیا آئینی بحران ،پرویزالہی کاگورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار
کیپشن: umar sarfraz cheema and pervaiz elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب میں سیاسی کشمکش  میں اضافے سے صوبہ میں آئینی بحران پیدا ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو عہدہ سے ہٹا کراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کے فرائض دئیے گئے۔جس پر پرویزالہی نےقائم مقام گورنر کا چارج سنبھالنے کیلئے انکار کردیا ہے ۔

 چوہدری پرویز الہی  پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے ،جہاں انہوں نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری امور کو دیکھا۔چوہدری پرویز الہی  کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے،آئین اور قانون کے مطابق ہی امور سرانجام دیں گے۔غیر آئینی اقدامات کی فیکٹری مسلم لیگ ن کی حکومت نے لگا رکھی ہے ۔

خیال رہے کہ چودھری پرویز الہی  کا قائم مقام گورنر کا چارج سنبھالتے ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای سپیکر بن جائے گئے ۔دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ نے بھی گورنر کا چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

 عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویثرن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔کیبینٹ ڈویژن نےغیر آئینی نوٹیفیکن جاری کیا جسے میں مسترد کرتا ہوں۔‏ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلدبڑااعلان کروں گا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظرگورنرہاؤس کے داخلی اور خارجی گیٹس پر پولیس کی بھاری نفری موجود  ہے۔اینٹی رائیٹ فورس نے داخلی و خارجی گیٹس کو آہنی جنگلے لگاکرسیل کردیاگیا۔ گورنر ہاؤس کے تینوں مرکزی گیٹس پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔جبکہ گیٹ کے باہربکتربند گاڑیاں اور واٹرکینن بھی پہنچادی گئی ہے۔