پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا

پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے شکست دے دی۔فالو آن کا شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ شاہین آفریدی اور نعمان علی نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  پاکستان کے 510 کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں حسن علی اور ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کے آگے زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 اس سے قبل پاکستان نے عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کی بدولت اپنی اننگز 510 رنز پر ڈکلیئر کی۔ اوپنر عابد علی نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔نعمان علی نے 97، محمد رضوان 21 اور ساجد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer