ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی مشکلات میں اضافہ

kangna ranaut
کیپشن: kangna ranaut
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی جس پر ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا  کہ کنگنا رناوٹ  نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی،درخواست میں  استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال پیداہوا اور اشتعال پھیلانےاور نفرت کو ہوا دینےپرمقدمہ درج کیا جائے۔

مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔