ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، تمام کاروباری مراکز مکمل بند

Lock Down Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد،عمر اسلم : صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے،تمام کاروباری مراکز،بازار اور شاپنگ سینٹر بند ہیں، مگر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں، لاہور پولیس تین روز میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف کرنے والے پر تین روز میں ساڑھے پانچ سو مقدمات درج کر چکی ہے۔
تفیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، تمام کاروباری مراکز، بازار اور شاپنگ سینٹر بند ہیں، تاہم لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی تعداد بھی کم نہیں ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور پولیس تین روز میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے پر تین روز میں ساڑھے پانچ سو مقدمات درج کر چکی ہے۔

کورونا کی تیسری لہر کے دوران اب تک لاہور میں لاک ڈاؤن اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 45 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے ۔پولیس کےمطابق بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 2 لاکھ 50 ہزار چالان کئے جا چکے ہیں۔ پولیس ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مل کرمسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے تاکہ کرونا لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمدکرایا جا سکے۔

شہریوں کا کہناہےکہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا چاہئے تاہم دکانیں بند ہونے سے کاروبار مکمل تباہ ہو رہا ہے، جس سے عام آدمی بُری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن میں عید سے قبل کچھ نرمی کی جانی چاہئے اور دکانیں کھولنے کی اجازت ملنی چاہئے ۔