سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لال لائٹ کےاستعمال پر ہوگابڑاایکشن

سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لال لائٹ کےاستعمال پر ہوگابڑاایکشن
کیپشن: police action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سرکاری ملازمین سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لال لائٹ کا غیرقانونی استعمال کرکے جعلی کارروائیاں کرنےلگے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے متعدد شکایات موصول ہونےکےبعد پنجاب پولیس کوکارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں سرکاری نمبرپلیٹ اور نیلی لال لائٹ کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے گی ذرائع کےمطابق  سرکاری افسران کے ماتحت پروٹوکول کا استعمال کرکےجعلی کارروائیاں کرتے ہیں، سرکاری ملازمین کی جعلی کارروائیوں کی سب سے زیادہ شکایات کورونا وبا کو بنیاد بنا کر لوٹ مار کی موصول ہوئیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کےمطابق رمضان المبارک میں جعل سازی کےدوران منافع خوروں سےبھی خوب پیسے بٹورے گئےہیں، ماتحت ملازمین جہاں موقع ملتا جعل سازی سے کارروائی کرتےتھے، اکثر اوقات پرائیوٹ گاڑیوں پر نیلی لال لائٹ اور کالے شیشے لگا کر جعلی کارروائیاں کی جاتی ہیں،سبزنمبرپلیٹ، نیلی لال لائٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے،صرف مجاز اتھارٹی کے افسران کو نیلی لال لائٹ اور کالےشیشوں کے استعمال کی اجازت ہوگی،مجاز افسر بھی متعین کیے گئے علاقے سے باہر نیلی لال لائٹ اور ہوٹر کا استعمال نہیں کرےگا، محکمہ داخلہ پنجاب  کی جانب سے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ بھجوادیاگیا۔