ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع

ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)موٹروے،رائیونڈ روڈ ،ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ پر قائم ہاؤسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے اپارٹمنٹس فروخت کرنے والےڈویلپرز اور بلڈرز کے ٹیکس معاملات کی بھی چھان بین کریں گی ۔ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 بتایا  گیا ہے کہ موٹروے سے ملحقہ علاقوں میں نئی قائم ہونے والی غیر رجسٹرڈ ہاوسنگ سکیموں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنےکیلئے سروے ہوگا۔رائیونڈ روڈ،ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ پر ریئل اسٹیٹ کے بڑے سرمایہ کاروں کے ٹیکس معاملات کی بھی چھان بین ہوگی۔ہاوسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے غیررجسٹرڈ انویسٹرز کے ذرائع آمدن سے متعلق بھی چھان بین کی جائے گی۔