پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ کا نوٹس

پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب نے بند روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کے جان بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیے لیا۔

وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے کوئے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید اظہار برہمی آظہار کیا ہے اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی نا قابل برداشت ہیں، پتنگ بازی پر 100 فیصد کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں اور بیچنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ کے نوٹس سے قبل ہی ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والےعثمان نامی شحص کے معاملہ پر ایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر نصراللہ خان چٹھہ کو معطل کردیا۔

18 سالہ عثمان بند روڈ پر فیکٹری میں کام کرتا تھا جو کہ ناروال کا رہائشی تھا۔ متوفی صبح بھائی کے ساتھ سیر کرنے کے لیے نکلا قاتل ڈور پھرنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال پتنگ بازی کے باعث ڈولفن اہلکار سمیت چھ شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ پاکستان میں بھی پتنگ بازی کو موسم سرما کے آخر میں اور بہار کی آمد پر خاص تہوار کی صورت میں منایا جاتا تھا جسے بسنت کہتے ہیں۔

بسنت پاکستان کا مقبول تہوار تھا اور لوگ اسے بہت جوش و خروش سے مناتے تھے۔ بسنت کے دن آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوتا تھا۔ ان خوبصورت پتنگوں کو ڈور اور مانجے سے آسمان میں اڑایا جاتا تھا۔ بسنت کا تہوار منانے کے لئے دنیا بھر کے سیاح پاکستان کا رخ کرتے تھے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بسنت کے موقع پر پاکستان ضرور آتے تھے۔