سٹی42: ایل ڈی اے کا سرکار کےسامنےنمبر بنانے کا ایک اورحربہ، شہر کےباقی ارکان اسمبلی نظر انداز، صوبائی وزیر ہاوسنگ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت کے حلقوں میں خزانے کےمنہ کھول دیئے، کروڑوں روپے کی نو سکیموں کےٹینڈرز اوپن۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے جوہر ٹاون آفس میں انجنئیرنگ ونگ میں ٹینڈرزکھولنےکاعمل مکمل کیا گیا، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال کےحلقوں کے ٹینڈرز کھولے گئے، نو ٹینڈرز کے لئےایک سونوے کمپنیوں نےحصہ لیا تھا، ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی رانا ٹکا خان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نےٹینڈرز کھولے، تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ٹھیکیداروں نےحصہ لیا۔
پہلی مرتبہ تمام ترقیاتی سکیموں پربیس سے تیس فیصد نیچے ٹینڈرز لیےگئے، اس سے قبل من پسند ٹھیکیداروں کوبغیر مقابلہ بنیادی تخمینہ سےاوپرلاگت پر ٹینڈر دیئے جاتے تھے۔