ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی کار آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔

 یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی پروفیسر اپنی آٹھ سالہ بیٹی اور تیرہ سالہ بیٹے کے ہمراہ راولپنڈی جا رہی تھیں کہ آزاد پتن کے قریب ان کی گاڑی قلا بازیاں کھاتی ہوئی دریائے جہلم میں جا گری۔

 حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئیں جنہیں شیخ زاید ہسپتال راولاکوٹ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا