ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ 

 سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کر کے ان کو  ڈی ای او میانوالی تعینات کر دیا گیا۔ 

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود کا تبادلہ کر کے ان کو سی ای او ایجوکیشن لاہور مقرر کر دیا گیا۔  سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان راولپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا۔ آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد تعینات کر دیا گیا۔ رشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا۔

سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کو ہٹا کر تنویراحمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو  ہٹا کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔