ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن آگیا

وفاقی حکومت کے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ 

کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں بروز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے ۔ بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا ۔ 

نوٹیفکیشن وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔