ملک اشرف : خاتون اور اس کی فیملی کو سی سی ڈی کی جانب سے ہراساں کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر پولیس افسران کل لاہور ہائیکورٹ طلب کرلیے گئے ۔
عدالت نے انچارج سی سی ڈی ، منڈی بہاالدین کو بھی بھی پیش ہونے کا حکم دیا ۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سائلہ غلام فاطمہ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کسی مقدمے میں ملوث نہیں ، اس کے خلاف کوئی درخواست بھی زیر التواء نہیں ، سی سی ڈی بغیر کسی قانونی جواز کے اسے اور اس کی فیملی کو ہراساں کررہی ہے۔
عدالت سی سی ڈی کو درخواست گزار اور اس کی فیملی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے ۔