خان شہزاد:روزہ دار صارفین رمضان بازاروں میں سستے گوشت کی تلاش میں ہیں لیکن مٹن اور بیف کے سٹالز رمضان سہولت بازاروں میں نہ لگ سکے۔
برائلر گوشت رمضان بازاروں میں 482 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 497 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت نے مٹن اور بیف کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، تاہم سرکاری نرخوں پر یہ گوشت صارفین کو دستیاب نہیں ہو سکا۔
رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر مٹن اور بیف دستیاب نہیں ہیں، جس سے صارفین کو مہنگائی اور قلت کا سامنا ہے۔
صارفین کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت فوری طور پر مناسب اقدامات کرے تاکہ رمضان میں گوشت کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنایا جا سکے۔