ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکا اور اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکا اور اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :ایران میں نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ملک کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری  کر دی۔

تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکوں کی گونج، یکے بعد دیگرے دھماکوں کے باعث دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، گورنر اصفہان کا دفتر اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں، قدیم شاہی محل بھی نشانہ بن گیا، اصفہان میں دھماکے ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے قریب ہوئے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ ہیں، ایرانی فوج اور انقلابی گارڈز کی جانب سے بھی مزاحمت جاری ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے ایک ٹن سے کم وزن والا کوئی میزائل لانچ نہیں کریں گے، ایران کی طرف سے اسرائیل پر بھی کچھ جوابی میزائل داغے گئے۔