ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم فلائی اوور سے شوق چوک سیوریج تبدیلی منصوبہ سست روی کا شکار

شوکت خانم فلائی اوور سے شوق چوک سیوریج تبدیلی منصوبہ سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:  واسا اور کنٹریکٹرز کی سیوریج تبدیلی منصوبے پر سست روی  سامنے آگئی  شوکت خانم فلائی اوور سے شوق چوک تک سیوریج تبدیلی منصوبے پر عملی طور پر کام ٹینڈر ہونے کے بعد ایک ماہ بعد بھی زور نہ پکڑ سکا ۔

منصوبے کا ٹینڈر گزشتہ ماہ فائنل ہوا ورک آرڈر بھی جاری کیا گیا ۔ اعلی حکام نے منصوبے پر عملی طور پر کام شروع کرنے کیلئے متعدد دورے بھی کئے ۔ کنٹریکٹرز اور واسا آپریشنز کی جانب سے پلاننگ کے فقدان سے منصوبہ لٹک گیا ۔ چار کلومیٹر سے زائد سیوریج تبدیلی منصوبے کو ایک سال میں مکمل ہونا ہے ۔

 منصوبے کیلئے پہلے ہی منظوری میں چھ ماہ ضائع کردئیے گئے ۔ ذرائع کے  مطابق سیوریج تبدیلی  کا کام بروقت شروع نہ ہوا تو ایک سال میں تکمیل ناممکن ہوگی ۔ خیابان فردوسی پر سروسز کی منتقلی کا کام بھی تاحال شروع نہ ہوا ۔ لیسکو ، سوئی گیس ، سیف سٹی ، پی ایچ اے اور دیگر اداروں کی سروسز کو منتقل ہونا تھا ۔ واسا اور ٹریفک پولیس تاحال متبادل روٹ پلان بھی فائنل نہ کرسکے۔