عابد چودھری:شہرمیں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افرادجان کی بازی ہارگئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجر وال میں ٹریفک حادثےمیں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، داتادربارگیٹ نمبر5کےقریب60سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارےمردہ حالت میں ملا۔شاہدرہ ٹاؤن کےعلاقہ میں30سالہ نامعلوم نشے سے عادی افراد کی لاش ملی۔
ترجمان نے بتایا کہ اچھرہ میں بے ہوشی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔چونگی امر سدھو ،30سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ۔
اسی طرح نوازشریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،جاں بحق ہونےوالےتمام افرادکی شناخت نہ ہوسکی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App