فاران یامین: نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کی کوشش، ملزمان گرفتار،پولیس نے اقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے اسلحہ سمیت ٹاؤن شپ نجی سکول میں داخل ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور طیش میں آکر فائرنگ کی۔
فائرنگ کی زد میں آکر سکیورٹی گارڈ سعید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان سے 9 پستول، موٹر سائیکل اور 223 بور رائفل بھی برآمد ہوئیں۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا تھا کہ ملزمان عباس، آصف کےخلاف مقدمہ درج کرکے، انویسٹیگیشن کے حوالے کردیا گیا ہے، قانون کو ہاتھ میں لینےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔