ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔محسن نقوی کیساتھ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر  بھی ہمراہ ہونگے ۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈز حکام سے ملاقات کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

 آئی سی سی کے اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔