وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی

 وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعات، خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مصدق ملک کو پیٹرولیم، شزافاطمہ خواجہ کو آئی ٹی کا قلمدان تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محمد اورنگزیب کو خزانہ، محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج رات تک اعلان متوقع ہے،وفاقی کابینہ کی حلف برداری کل متوقع ہے۔