نوشہرہ؛ روڈ ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

نوشہرہ؛ روڈ ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ خیر آباد کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 1 شخص زخمی ہوگیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق روڈ ٹریفک حادثہ مال بردار ڈمپر کا موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، 1 شخص زخمی ہوا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد الرحمان ،میر غنی اور حمزہ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت استم خان کے نام سے ہوئی۔ تمام افراد کا تعلق نوشہرہ میاں عیسیٰ سے ہیں۔ 

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد سمیت زخمی ہونے والے کو اسپتال منتقل کردیا۔