رمضان المبارک؛ نادرا نے دفتری اوقات کارتبدیل کردیئے

 رمضان المبارک؛ نادرا نے دفتری اوقات کارتبدیل کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : نادرا نے رمضان المبارک کےسلسلہ میں دفتری اوقات کارتبدیل کردیئے۔ 
 رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات تک نادرا نے اپنے تمام دفاتر کےاوقات کار صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کردیئے، جبکہ جمعہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 9 سے دن 12 تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 6 روز کام کرنیوالے رجسٹریشن سنٹرز میں اوقات کار 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے۔ 
ڈبل شفٹ والے نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں صبح کی شفٹ 9 سے دوپہر 1.30 تک کام کرے گی۔ نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں شام کی شفٹ کے اوقات کار ساڑھے12 سے 5 بجے تک ہوں گے۔