کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کو نماز پڑھنے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا

 کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کو نماز پڑھنے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کو نماز پڑھنے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ 

 راولپنڈی میں مری روڈ پر رحمان آباد میں واقع غوثیہ مسجد میں نماز کےے دوران ایک شخص نے   کار ڈیلر شوروم کےمالک نعمان بٹ پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ 

 تین گولیاں کمر میں لگنے سے شدید زخمی نعمان بٹ عرف نومی بٹ  کو مری روڈ پر قریب ہی واقع شہید بینظیر ہسپتال لے جایا گیا۔ طبی امداد دینے کے دوران وہ  خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔  

نعمان بٹ پرفائرنگ کرنے والا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

نعمانی بٹ کارڈیلر ایسو سیشن سکستھ روڈ کے صدر تھے۔